ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنہیا اور دیگر کے خلاف غداری معاملے میں مقدمہ چلانے کے لئے نہیں ملی ہے اجازت: دہلی پولیس

کنہیا اور دیگر کے خلاف غداری معاملے میں مقدمہ چلانے کے لئے نہیں ملی ہے اجازت: دہلی پولیس

Mon, 11 Mar 2019 23:43:39    S.O. News Service

نئی دہلی،11 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس نے پیر کو یہاں کی ایک عدالت سے کہا کہ جے این یو طالب علم یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دیگر کے خلاف 2016 کے غداری کے ایک معاملے میں مقدمہ چلانے کے لئے حکام سے ابھی تک اجازت نہیں ملی ہے۔دہلی پولیس نے 14 جنوری کو کمار اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جے این یو کے احاطے میں نو فروری 2016 کو ایک پروگرام کے دوران جے این یو طلبہ یونین کے اس وقت کے صدر ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے اور انہوں نے ملک مخالف نعرے بازی کی حمایت کی تھی۔اعلیٰ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپک سہراوت نے پولیس سے کہا کہ وہ منظوری حاصل کرنے کے بعد چارج شیٹ داخل کر سکتی تھی۔جج نے کہاکہ آپ (پولیس) منظوری حاصل کرنے کے بعد اسے دائر کر سکتے تھے۔جلدی کیا تھی؟ میں معاملے میں آگے بڑھ سکتا ہوں۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ منظوری ملنے میں دو سے تین ماہ لگیں گے۔عدالت نے اس معاملے سے منسلک پولیس ڈپٹی کمشنر سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔معاملے پر اگلی سماعت 29 مارچ کو کی جائے گی۔ عدالت نے پہلے کمار اور جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد، انربان بھٹاچاریہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے منظوری حاصل کرنے کے لئے تین ہفتے کا وقت دیتے ہوئے پولیس سے متعلقہ حکام کو عمل کو تیزلانے کی ہدایت دی تھی۔


Share: